شیلانگ۔17ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) شیلانگ میں آج حکام نے احتجاج سے متاثرہ علاقوں میں 13گھنٹے کیلئے کرفیو میں نرمی دی ہے ۔ تاہم موبائیل اور انٹرنیٹ خدمات پر پابندی بدستور جاری رکھی ہے ۔ حکام کے مطابق مشرقی کھاسی ہلز انتظامیہ نے صبح 6بجے سے مذکورہ علاقہ میں کرفیو میںنرمی کا اعلان کیا جس کے بعد بینکس ، مارکٹس کھل گئے اور سڑکوں پر گاڑیاں دوڑتی ہوئی نظر آئیں ۔ علاوہ ازیں اسکولوں سے سالانہ امتحانی نتائج بھی جاری کئے گئے اور اس کے بعد سرمائی چھٹی کا اعلان کیا گیا۔