شیلٹر ہومس و یتیم خانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے

   

ہائی کورٹ نے حکومت سے رپورٹ طلب کی
حیدرآباد۔/6 مارچ، ( سیاست نیوز) ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت و ڈی جی پی کو سرکاری شیلٹر ہوم ، یتیم خانے، مدارس و جونائیل شیلٹر ہومس میں سی سی کیمروں کی موجودگی پر رپورٹ طلب کی ۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ 20 مارچ سے قبل رپورٹ داخل کی جائے۔ یتیم خانوں و دیگر اداروں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی عدم موجودگی پر درخواست کی سماعت میں یہ ہدایت دی گئی۔ درخواست گذار نے خواہش کی کہ سرکاری شیلٹر ہومس اور یتیم خانوں میں تمام راہداریوں، ہالس اور انٹری و ایگزٹ پوائنٹس میں سی سی کیمروں سے نگرانی کی ہدایت دی جائے۔ ہرادارہ میں کم ازکم تین ماہ کی ریکارڈنگ محفوظ کرنے ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر نصب کیا جائے۔ درخواست گذار نے کہا کہ متعلقہ اسٹیشن ہاوز آفیسر اور دیگر عہدیداروں کو جوابدہ بنایا جائے۔ر