شیمپو اور پینٹ سے دودھ کی تیاری ، دو بھائی کروڑ پتی : پولیس

   

جئے پور ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دو بھائی متوطن مدھیہ پردیش دیویندر اور جلویر گرجر 7 سال میں شیمپو، پینٹ، ڈٹرجنٹ، ریفائنڈ آئیل سے وغیرہ سے تیار کردہ مصنوعی دودھ بیچ کر کروڑ پتی بن گئی۔ پولیس کے بموجب انہوں نے مبینہ طور پر نامور مدھیہ پردیش، ہریانہ، دہلی، یوپی اور راجستھان کی کمپنیوں کا دودھ فروخت کیا۔ وہ دو کروڑ روپئے مالیتی ملک چلنگ پلانٹ، تین بنگلوں، ایس یو وی کاروں اور زرعی اراضی کے مالک تھے۔