شینابورا قتل مقدمہ: 10مارچ سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت

   

نومبر 2024تک 93گواہان استغاثہ کے ذریعہ عدالت میں اپنے بیان درج کرواچکے ہیں

ممبئی : سنسنی خیز قتل کی واردات شینا بورا قتل کے مقدمے کی سماعت کا بروز پیر( آج )سے تقریبا پانچ ماہ کے مختصر وقفے کے بعد سے آغاز عمل میں آئیگا -گزشتہ دنوں ممبئی ہائی کورٹ نے سیشن عدالت کو ہدایت جاری کی تھی اور اس معاملے کی روز بروز سماعت کئے جانے کا حکم جاری کیاتھااس معاملے میں نومبر 2024تک 93گواہان کو استغاثہ نے عدالت میں پیش کرکے انکا بیان درج کراچکا ہے ۔شتہ برس ماہ نومبر کے آخری ایام میں خصوصی جج کا تبادلہ ہوگیا تھا، جس سے مقدمے کی کارروائی رک گئی تھی پچھلے ہفتے ہی مقدمہ کی سماعت کے لئے نئے جج کی تقرری عمل میں آئ تھی جس کے بعد جمعہ کو کیس کی سماعت ہوئی۔جس کے دوران خصوصی عدالت نے استغاثہ کو حکم دیاکہ وہ گواہان کی حتمی فہرست پیش کرے ، جس کے بعد عدالت اپنا فیصلہ صادر کریگی ۔اس معاملے میں شینا کی حیتاتیاتی والدہ اندرانی مکھیجا ، سنجیو کھنہ اور پیٹر مکھرجی اس کیس کے اہم ملزمین کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ دیگر ملزم ۔ مکھرجی کا ڈرائیور، شیامور رائے ، اس معاملے کا سرکاری گواہ ہے ۔استغاثہ کے مطابق، اندرانی اور اس کے سابق شوہر سنجیو کھنہ اور ڈرائیور شیامور رائے نے 24 اپریل 2012 کو ایک کار میں شینا کا گلا گھونٹ دیا تھا۔اور بعد میں اسکی لاش کو ایک بیگ میں ڈال کر گیراج میں رات بھر رکھا گیا اور اگلے دن رائے گڑھ کے پین گاؤں میں آگ لگانے سے پہلے اسے رات بھر رکھا گیا۔تاہم، یہ کیس اس وقت سامنے آیا جب رائے کو 2015 میں مبینہ طور پر غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پوچھ گچھ کے دوران، اس نے اس قتل کا اعتراف کیاتھاجس کے بعد ملزمین کی گرفتاریاں عمل میں آئی تھیں۔یاد رہے کہ شینا بورا قتل میں نہ صرف پورے ملک میں بلکہ عالمی سطح پر کھلبلی مچادی تھی جس کی بنیاد پر ایک فلم بھی بنائی جاچکی ہے۔