کوٹا: راجستھان کے کوٹا میں مہاشیو راتری کے جلوس کے دوران برقی شاک لگنے سے 14 بچے جھلس گئے۔ وزیر صحت کے مطابق ان میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے بتایا کہ برقی شاک لگنے کے بعد بچوں کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق ہاسپٹل میں متعدد بچوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ حادثہ میں دو بچے شدید زخمی ہیں جن میں سے ایک 100 فیصد جھلس چکا ہے۔ متاثرہ بچوں کے بہتر علاج کیلئے حکومت نے ہدایت دی ہے۔ وہیں معاملہ کی تحقیقات کیلئے بھی کہا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بجلی کے جھٹکے کی وجہ ایک ہائی ٹینشن اوور ہیڈ پاور لائن ہوسکتی ہے۔