بھوپال ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں اور انہوں نے خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر چوہان آج آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میں مثبت آئے ہیں۔ چوہان میں عام علامات ہیں اور انہوں نے کورونا سے متعلق ہدایات پر عمل کرتے ہوئے خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے ۔ چوہان آنے والے کچھ دنوں تک تمام پروگراموں میں ورچول شرکت کریں گے ۔ وہ کل سنت روی داس جینتی کے پروگرام میں بھی ورچول شرکت کریں گے ۔واضح رہے مسٹر چوہان کورونا کی پہلی لہر کے دوران بھی انفیکشن سے متاثر ہوئے تھے ۔ جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔