شیوراج کا لال بہادر شاستری کی برسی پر خراج عقیدت

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج سابق وزیر اعظم آنجہانی لال بہادر شاستری کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ چوہان نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ وہ سابق وزیر اعظم آنجہانی لال بہادر شاستری کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ آنجہانی لال بہادر شاستری کو ایک ایسے ہیرو کے طور پر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے جے جوان، جے کسان کا نعرہ دے کر ہندوستان کو نئی طاقت اور توانائی سے مالا مال کیا۔