بنگلور : مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی ش(ایم یو ڈی اے -موڈا) گھوٹالے کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے منسلک ہونے کا دفاع کیا ہے ۔ خیال رہے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا اس معاملہ میں ملوث ہیں۔ چوہان نے زور دے کر کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے ۔ ایجنسیاں آزادانہ طور پر کام کرتی ہیں اور وہ اپنا کام کر رہی ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کی فری بیز تقسیم کرنے پر بی جے پی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے عوامی بہبود اور ووٹ پر مبنی مراعات کے درمیان واضح فرق کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے غریبوں کو مفت راشن دینے کا فیصلہ کیا کیونکہ یہ ضروری تھا۔ آپ عوام کی ضروریات کو مفت کے زمرے میں نہیں ڈال سکتے ۔