بھوپال۔ 24 مئی (یواین آئی) زراعت و کسانوں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان کل سے اپنے پارلیمانی حلقے مدھیہ پردیش کے ودیشہ میں پد یاترا نکالیں گے ۔ یہ پد یاترا وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘آتم نربھر اور وکست بھارت ’ کے عزم کو عوام تک پہنچانے اور مرکزی حکومت کی اسکیموں کا فائدہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کی سمت نکالی جا رہی ہے ۔ پیدل یاترا ابتدائی طور پر ودیشہ پارلیمانی حلقے کی تمام اسمبلیوں میں نکالی جائے گی۔ اس کے بعد وہ ملک کے دیگر لوک سبھا حلقوں میں بھی پیدل یاترا نکالیں گے ۔ چوہان ہفتہ میں دو دن پد یاترا کریں گے اور 25 کلومیٹر تک کا سفر طے کریں گے ۔ یاترا کے دوران گاؤوں میں مختلف طبقات سے بات چیت کے ذریعہ اسکیموں کی معلومات دیں گے ، فوائد کو یقینی بنائیں گے ، اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہدایات دیں گے ۔