نئی دہلی۔20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے آج کہا کہ وہ کرناٹک کانگریس کے لیڈر ڈی کے شیوکمار کی عرضی پر 26 ستمبر کو سماعت کرے گی۔ شیوکمار نے منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے قلمبند کئے گئے ان کے بیانات کی نقل چاہی ہے۔ جسٹس برجیس سیٹھی نے اس معاملے کو آئندہ تاریخ پر ڈال دیا جبکہ شیوکمار کے وکیل نے کہا کہ سینئر ایڈوکیٹ جنہیں اس کیس میں دلائل پیش کرنا ہے، وہ دستیاب نہیں ہیں۔ شیوکمار کو 3 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔