شیو سینا ایم پی بھاونا کی ای ڈی کے روبروغیر حاضری

   

ممبئی: منی لانڈرنگ کیس میں شیوسینا کی رکن پارلیمنٹ بھاونا گولی آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔ انہوں نے اپنی غیر موجودگی کی وجہ چکن گنیا کو بتایا ہے۔ 48 سالہ رکن پارلیمنٹ کو آج ایجنسی نے طلب کیا تھا۔اس دوران ان کا بیان ریکارڈ کیا جانا تھا۔ گولی کے وکیل نے بتایا کہ اس نے اس کیس کے تفتیشی افسر کو میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرایا ہے اور انہوں نے پیشی سے تقریبا 15 دن کا ریلیف مانگا ہے۔