اورنگ آباد: شیوسینا کے سینئر لیڈر اور اورنگ آباد کے سابق ایم پی چندرکانت کھیرے نے کہا ہے کہ شیو سینک اور ٹھاکرے خاندان کے رشتے کو کوئی نہیں توڑ سکتا۔ کھیرے کل رات یہاں سنت ایکناتھ رنگمندر میں ادھو ٹھاکرے کی حمایت کے لئے وفادار شیوسینکوں کی ایک پرعزم میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے نے ورچوئل طور پر میٹنگ میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ شیوسینا سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے کا پسندیدہ شہر اورنگ آباد تھا۔ اس طرح پچھلے 50 سال سے اورنگ آباد کے شیوسینکوں اور ٹھاکرے خاندان کا رشتہ اتنا مضبوط ہو گیا ہے کہ اسے کوئی توڑ نہیں سکتا۔