شیو پال یادو جموں میں بھارت ماتا مندر تعمیر کریں گے۔

,

   

حیدرآباد: پراگتی شیل سماج وادی پارٹی (پی ایس پی ایل) لوہیا کے لیڈر شیو سنگھ پال نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ جموں میں بھارت ماتا کا مندر تعمیر کروائیں گے۔ پی ایس پی ایل کے ایک دیگر سینئر لیڈر دیپک مشرا نے کہا کہ ہماری پارٹی بہت جلد جموں کے کتھوعہ میں ایک ایکڑ پر مشتمل ایک پلاٹ خریدے گی۔ دیپک مشرا نے مزید بتایا کہ مندر تعمیر کی تمام ذمہ داریاں پی ایس پی ایل کے جمو ں و کشمیر کے ریاستی صدر سریندر سنگھ کے حوالہ کردی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مند رکا ڈیزائن کی ذمہ داری تلنگانہ ریاست کے مشہور آرکیٹکٹ جمال دارویش کی سپرد کی گئی ہے۔ مشرا نے بتایا کہ اس مندر میں ایک میوزیم بھی قائم کیا جائے گا جو جنگ آزادی کے مجاہدین میں حصہ لینے والوں کے تصاویر آویزاں کئے جائیں گے۔ ان مجاہدین میں چندرشیکھر آزار، اشفاق اللہ خان، بھگت سنگھ، سبھاش چندر بوس، مہاتما گاندھی، رام منوہر لوہیا اور پرکاش نارائن کے نام شامل ہیں جن کی تصاویر میوزیم میں لگائی جائے گی۔