ممبئی ۔ /28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر نے فلسماز شیکھر کپور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ماہر نفسیات سے اپنا علاج کروانا چاہئیے ۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ وہ ہنوز ایک رفیوجی ہیں اور دانشوروں کا خوف سانپ کے ڈسے جیسا ہے ۔ جاوید اختر نے کہا کہ شیکھر کپور کو کسی اچھے نفسیات کے ڈاکٹر سے اپنا علاج کروانا چاہئیے ۔ آخر تم پناہ گزیں کے طرح خود کو کہاں محسوس کرتے ہوئے ، کیا پاکستان میں ؟