صائم ایوب پاکستان کا اگلا سوپر اسٹار :فخر

   

لاہور ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ مزاج بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے بعد صائم ایوب کی صورت میں پاکستان کو ایک اچھا کھلاڑی ملا۔ایک بیان میں فخر زمان نے کہا ہے کہ صائم ایوب نے جیسی اننگز کھیلی، میچ کو باقی بیٹرز کے لیے آسان بنا دیا۔فخر زمان نے کہا اگر صائم ایوب اسی انداز میں کھیلتا رہا تو لمبے عرصے تک کھیل سکے گا۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی وکٹ بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھی، آغاز میں مجھے، بابر اعظم اور محمد رضوان کو بیٹنگ میں مشکل پیش آئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کو یہی پیغام تھا کہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں، اسی سلسلہ کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔