صاف صفائی کی طرف توجہ دینے آر ڈی او گجویل کی عہدیداروں کو ہدایت

   

گجویل۔/17ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام میں متعلقہ عہدیداران دیہی علاقوںمیں وبائی امراض کے تدارک کیلئے صاف صفائی کی طرف اپنی خصوصی توجہ مرکوز کریں تاکہ دیہی عوام کسی بھی امراض میں مبتلاء نہ ہو، اس بات کی ہدایت گجویل ایریا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی آفیسر و آر ڈی او گجویل ستیم ریڈی نے آج حلقہ گجویل کے مرکوک منڈل کے موضع کوتور کا دورہ کرتے ہوئے صاف صفائی کے کاموں کے ضمن میں 30 روزہ منصوبہ کے تحت انجام دیئے جانے والے کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد دیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ گجویل کے محکمہ باغبانی کے عہدیداروں کے اشتراک سے پودے لگانے کے علاوہ ان پودوں کی حفاظت بھی کرنا عوام اور عہدیداروں کا فرض بنتا ہے۔ آر ڈی او ستیم ریڈی نے بتایا کہ ریاستی حکومت دیہی عوام کی ترقی کیلئے ایک پکے عزم کے ساتھ دیہاتوں میں موجود عوام کے دیرینہ حل طلب مسائل جیسے سڑکوں کی درستگی، محفوظ پینے کے پانی کو عوام تک بالراست فراہم کرنے کے اقدامات مورنجہ کی تعمیر جیسے چھ نکاتی فارمولہ کے تحت متعلقہ عہدیدار دیہی علاقوں میں مقامی سرپنچس و دیہی معاون اراکین و سیاسی قائدین کی مدد سے کام کی انجام دے رہے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے موضع کوتور کے رہنے والے آر ایم پی ڈاکٹر مسٹر آنند ریڈی نے اپنی جانب سے کم از کم ایک لاکھ روپیوں کے سرمایہ سے خریدے گئے مختلف اقسام کے پودے جیسے گلاب ، لیمو، آم، کریا پاک اور جام کے ودوں کو ستیم ریڈی کے ہاتھوں دیہی عوام میں تقسیم بھی کئے گئے۔ بعد ازاں ستیم ریڈی نے ڈاکٹر آنند ریڈی کی اس ضمن میں گلپوشی اور شالپوشی کی۔ اس پروگرام میں ضلع پریشد سدی پیٹ کوآپشن ممبر سید سلیم، منڈل پریشد صدر دیویندر ریڈی، مارکٹ کمیٹی چیرمین محمد جہانگیر و دیگر موجود تھے۔