صبح بی جے پی سے مستعفی، شام کو ٹی آر ایس میں شامل

   

کے ٹی آر نے سابق رکن اور راجیہ سبھا آنند بھاسکر کا خیرمقدم کیا
حیدرآباد۔ 26 اکتوبر (سیاست نیوز) صبح بی جے پی سے مستعفی ہونے والے سابق رکن راجیہ سبھا آر آنند بھاسکر نے شام میں تلنگانہ بھون پہنچ کر ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ پارٹی کے کارگذار صدر کے ٹی آرما راؤ نے انہیں گلابی کھنڈواکر پہناکر ٹی آر ایس فیملی میں ان کا خیرمقدم کیا۔ آنند بھاسکر کے ساتھ پدماشالی سنگھم کے چند قائدین نے بھی ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی۔ کے ٹی آر نے کہا کہ آنند بھاسکر کی شمولیت سے ٹی آر ایس مزید مستحکم ہوگی۔ چیف منسٹر ن ے بافندوں کی فلاح و بہبود کے لئے کئی اسکیمات متعارف کئے ہیں جن پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔ زراعت کے بعد ہینڈلوم اور پاور لوم شعبہ سے بڑے پیمانے پر روزگار فراہم ہوتا ہے۔ انہوں نے بافندوں کے مفادات کے خلاف فیصلے کرنے کا مرکز پر الزام عائد کیا۔ قبل ازیں آنند بھاسکر نے آج صبح بی جے پی سے استعفی دے دیا اور اپنا مکتوب استعفی پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کو روانہ کردیا۔ اسمبلی حلقہ منگوڑ کے ضمنی انتخابات سے قبل بی جے پی کو ایک کے بعد ایک جھٹکے لگ رہے ہیں۔ آنند باسکر نے اتوار کو پرگتی بھون پہنچ کر کے سی آر سے ملاقات کی تھی اور آج بی جے پی سے مستعفی ہوگئے۔