صحابہ کیلئے رضی اللہ عنہ اور اولیاء کیلئے رحمتہ اللہ علیہ کا استعمال

   

سوال: صحابہ کرام اور اولیا اللہ کیلئے عام مسلمان تعظیمی الفاظ و دعائیہ کلمات مثلاً رضی اللہ عنہ اور علیہ الرحمہ ، رحمۃ اللہ علیہ استعمال کرتے ہیں بعض حضرات اس کا اہتمام نہیں کرتے۔ شرعی نقطہ نظر سے اس طرح دعائیہ کلمات استعمال کرنا چاہئے یا نہیں ؟
جواب : فقہاء نے صحابہ کرام کیلئے ’’ رضی اللہ عنہ ‘‘ تابعین کیلئے ’’ رحمہ اللہ تعالیٰ ‘‘ اور مابعد تابعین کے لئے ’’ غفراللہ لھم و تجاوز عنھم‘‘ کے دعائیہ کلمات کے استعمال کو اولیٰ قرار دیا ۔ عالمگیری جلد ۶ ، ص۴۴۶ میں ہے: ثم الأولیٰ أن یدعو للصحابۃ بالرضا فیقول رضی اللہ عنھم و للتابعین بالرحمۃ و یقول رحمہ اللہ ولمن بعدھم بالمغفرۃ والتجاوز فیقول غفراللہ لھم و تجاوز عنھم۔