’صحافت ‘سیاست سے بالاتر اور سیاستدانوں کو جوابدہ بناتی ہے

   

Ferty9 Clinic

’’ناچ نا آئے آنگن ٹیڑھا‘‘ ٹمریز کے ذمہ دار اپنے گریباں میں جھانکیں:عامر علی خان

حیدرآباد۔17۔ڈسمبر(سیاست نیوز) حکومتوں کی نااہلی پر جب بھی سیاسی قائدین آواز اٹھانے میں ناکام رہے اس وقت ’صحافت ‘ نے ہی ایوانوںتک عوام کے مسائل کو پہنچانے میں کلیدی کردار اداکیا ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی سے قریبی اور دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر عہدہ حاصل کرنے والے نااہل نائب صدر نشین ٹمریز اور چاپلوسی پر آمادہ عہدیدارو ںکو ادارہ ٔ ’سیاست ‘ میں شائع خبر پر بے ہودہ تبصرہ کرنے سے قبل اپنے دفتر سے قانون حق آگہی (RTI) کے تحت جاری کی گئی تفصیلات کے متعلق معلومات حاصل کرلینی چاہئے تھی۔ دو برسوں کے دوران ٹمریز کے عہدیداروں کے ہمراہ ایک بھی جائزہ اجلاس منعقد کرنے میں ناکام ‘ نااہل شخص کی محکمہ اقلیتی بہبود کے دیگر اداروں میں مداخلت بیجا اور چیف منسٹر سے شخصی تعلقات کے زعم میں محکمہ اقلیتی بہبود کی تباہی کے ذمہ دار کو یہ جان لینا چاہئے کہ صحافتی ادارے جب کبھی کوئی خبر شائع کرتے ہیں تو ان کے پاس ثبوت و شواہد موجود ہوتے ہیں۔ ٹمریز نے ماہ نومبر میں جو اعداد وشمار مخلوعہ جائیدادوں کے متعلق جاری کئے ہیں ان کی تفصیلات کا مشاہدہ کرنے کے بعد نائب صدر ٹمریز اور سیکریٹری ٹمریز کو اپنے دفتری امور پر بھی توجہ مرکوز کرنی چاہئے تاکہ اس بات سے بھی واقفیت حاصل ہوسکے کہ ان کے اپنے دفتر میں کیا چل رہا ہے کیونکہ دونوں ہی اپنی توانائیاں ٹمریز کی کارکردگی کو بہتر بنانے سے زیادہ دیگر اقلیتی اداروں میں مداخلت بیجا میں صرف کر رہے ہیں۔جناب عامر علی خان جو کہ برطانیہ کے دورہ پر ہیں نے گذشتہ یوم ہوئی پریس کانفرنس کے دوران ’سیاست‘ پر کئے گئے ریمارکس کو تاریخ صحافت اور ملی مفادات سے عدم واقفیت کی مثال قرار دیا اور کہا کہ ادارہ سیاست نے ملی مفادات کی خاطر ہمیشہ ہی اقتدار کے گریبانوں سے کھیلنے سے بھی گریز نہیں کیا ہے۔ (سلسلہ صفحہ 6 پر)
جب کبھی سیاسی قائدین اپنی ذمہ داریوں کو فراموش کرتے ہیں تو اس وقت ’صحافت‘ ہی انہیں جوابدہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے ۔ انہو ںنے پریس کانفرنس کے دوران ’نوٹس ‘ کی دھمکی دینے اور تنبیہ کئے جانے پر کہا کہ ادارہ ٔ سیاست کے لئے حقائق کے افشاء پر نوٹس کوئی نئی بات نہیں ہے اور اب جن لوگوں نے نوٹس بھیجنے کی بات کی ہے وہ نوٹس بھیجتے ہیں تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ 3