نارائن پیٹ کے نئے ڈی پی آر او سیتارام کو کلکٹرکی ہدایت
نارائن پیٹ : شریمتی چنماں ڈی پی آڑ او نارائن پیٹ کا بحیثیت ڈی پی آر او، گدوال تبادلہ عمل میں آیا ۔ ان کی جگہ مسٹر سیتارام ، ڈی پی آر او ، ناگر کرنول کو نارائن پیٹ کی زائد ذمہ داری دیتے ہوئے ڈی پی آر او ضلع نارائن پیٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ مسٹر سیتارام نے آج اپنے نئے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد ضلع کلکٹر شریمتی ہری چندنا داسری آئی اے ایس سے ان کے اجلاس پر ملاقات کی ۔ ضلع کلکٹر نے ان کا استقبال کرتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ ضلع کلکٹر نے کہاکہ اطلاعات و تعلقات عامہ کا محکمہ بہت اہمیت کا حامل محکمہ ہے ۔ ضلع انتظامیہ کی کارکردگی اور ترقیاتی کاموں کو صحافت کے ذریعہ عوام تک پہنچانا ان کی ذمہ داری ہے ۔ ڈی پی آر او کا عہدہ ، حکومت اور عوام کے درمیان رابطہ کا ایک ذریعہ ہے ۔ انہوں نے ضلع کے صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے اور ان کو بروقت خبریں پہنچانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو لگانے کی اپیل کی ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ اگر ملازمت کے دوران اگر کوئی دشواری پیش آئے تو وہ انہیں اطلاع کریں ۔ مسٹر سیتارام نے سابق اور متبدلہ ڈی پی آر او شریمتی چنماں سے اپنے نئے عہدہ کا چارج حاصل کرلیا ۔ انہوں نے ضلع کے تمام صحافیوں سے پرنٹ و الکٹرانک میڈیا سے اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ تعاون کریں ۔