صحافیوں کو امکنہ اراضی فراہم کرنے کامطالبہ

   

ظہیرآباد پریس کلب سے وابستہ جرنلسٹس کی رکن اسمبلی مانک راؤ سے نمائندگی
ظہیرآباد 25 /جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی یو ڈبلیو جے (آئی جے یو) ریاستی سکریٹری ایم اے قادر فیصل اور سنگاریڈی ضلع صدر یادگیری گوڑ کی ہدایت پر پریس کلب ظہیرآباد کے تلگو اور اردو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے ڈیویژن انچارج سدنا پاٹل اور پریس کلب صدر محمد منہاج کی قیادت میں آج ظہیرآباد ایم ایل اے کیمپ آفس میں کے مانک راؤ رکن اسمبلی ظہیر آباد اور آر ڈی او ظہیرآباد رمیش بابو سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ایک میمورنڈم حوالے کیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ظہیرآباد میں گذشتہ سال کچھ صحافیوں کو ڈبل بیڈ روم مکانات دئے گئے تھے اور اس میں سے کچھ صحافی محروم بھی ہو گئے تھے۔ میمورنڈم میں ڈبل بیڈ روم سے محروم صحافیوں کو ڈبل بیڈ روم مکانات یا مکانات کی تعمیر کیلئے امکنہ اراضی الاٹ کرنے انہیں مکانات کی تعمیر کیلئے مالی امداد فراہم کرنے اور ظہیرآباد ڈیویژن کے صحافیوں کیلئے پریس کلب کی تعمیر کیلئے امکنہ اراضی بھی فراہم کرنے کا مطالبہ کیاگیا ۔ رکن اسمبلی ظہیرآباد نے اس میمورینڈم کا بغور مطالعہ کرتے ہوئے اس مسئلہ کی یکسوئی کے لیے آر ڈی او رمیش بابو کو ہدایت دی ۔ اس موقع پر ظہیرآباد یونٹ جنرل سکریٹری سری نواس ریڈی ، اعجاز پاشاہ ، محمد شمس الدین، راجیش، مانک پٹیل، محمد محبوب غوری ، بسواراج ، ستیہ نارائن ریڈی، محمد رفیع ، محمد شجاع الدین ، وشنو وردھن ، رضوان قادری ، محمد ولایت کے علاوہ دیگر صحافی بھی شامل تھے۔