صحافیوں کو امکنہ فراہمی کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

مٹ پلی ۔ کانگریس پارٹی سابقہ ٹاؤن صدر محمد قطب الدین پاشاہ نے سابق ایم ایل اے راملو کی رہائش گاہ پر صحافتی خطاب میں ریاستی حکومت و کے سی آر سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو امکنہ ( ڈبل بیڈرومس ) دیا جائے گا ۔ سماج میں ان کا ایک اعلی رتبہ ہوتا ہے ۔ وہ اپنے قلم کے زور سے عوام میں شعور بیداری اور حالات سے آگاہی فراہم کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وباء سے فوت ہونے والے صحافیوں کے ارکان خاندان کو 10 لاکھ روپئے ایکس گریشیا کے طور پر دیا جائے اور مستحق صحافیوں اکری ڈیشن کارڈس اور ہیلت کارڈس کی اجرائی عمل میں لایا جائے گا ۔ انہوں نے مقامی ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ سے صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی میں تعاون کیلئے خواہش کی ۔ اس موقع پر پارٹی قائدین رئیس الدین ، برلہ ومشی ، خواجہ عظیم الدین پاشاہ ، ہری کمار ،محمد سلمان ، محمد تحسین اور دیگر موجود تھے ۔