صحافیوں کو بھی مکانات الاٹ کئے جائیں گے

   

بودھن میں ڈبل بیڈمکانات کا سنگ بنیاد، رکن ا سمبلی کا خطاب

بودھن ۔ شکیل عامر رکن اسمبلی بودھن نے آج شہر کے مضافات موضع پانڈو فارم میں ڈبل بیڈروم گھروں کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ اسمبلی بودھن میں موجود ہر ایک مستحق صحافی کو بھی ڈبل بیڈروم اسکیم کے تحت رہائشی مکان الاٹ کیا جائے گا ۔ اہل صحافیوں کا انتخاب تحصیلدار و آر ڈی او بودھن کریں گے ۔ ایم ایل اے نے کہا کہ پیشہ صحافت سے جڑے تقریباً نوے فیصد افراد کا تعلق معاشی طور پر پسماندہ طبقات سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ریاست تلنگانہ کے ہر بے گھر خاندان کو گھر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جہاں سے وہ کسی بھی مذہب و پیشہ سے وابسطہ کیوں نہ ہو ۔ اس موقع پر چیرپرسن بلدیہ ٹی پدما اور وائس چیرمین محمد احتشام سہیل کے علاوہ ڈپٹی انجینئیر ہاوزنگ بورڈ ناگیرشور راؤ موجود تھے ۔ شکیل عامر کی جانب سے اہل صحافیوں کو ڈبل بیڈروم مکانات کی فراہمی کے اعلان کرنے پر بودھن کے صحافی ٹی روی بلرام راجو ، گنگولو ، خورشید حسین اختر واسو ، عبدالقدوس، عبداللہ قریشی ، عرفان احمد خان ، وجئے تارا چند و دیگر صحافیوں نے ایم ایل اے اور ان کی اہلیہ عائشہ فاطمہ کی شالپوشی اور گلپوشی کی ۔