صحافیوں کو ہیلتھ کارڈس ، رہائشی اراضی دینے کا مطالبہ

   

حکومت کی عدم توجہی پر احتجاج کا انتباہ ، سنگاریڈی میں ٹی یو ڈبلیو جے کا اجلاس ، ایم اے فیصل کا خطاب
سنگا ریڈی ۔17 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سنگا ریڈی ٹی این جی اوز بھون میں صحافیوں کے لیے ایگزیکیو اجلاس ضلع ٹی یو ڈبلیو جے منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے ریاستی نائب صدر ایم اے قادر فیصل نے کہا کہ ٹی یو ڈبلیو جے (آئی جے یو) واحد تنظیم ہے جو صحافیوں کے حقوق کے حصول کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی تنظیم کئی دہائیوں سے صحافیوں کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم نے رہائشی پلاٹوں کے حصول اور منڈل سطح کے صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ دینے میں سخت محنت کی ہے انہوں نے کہا کہ کئی مرتبہ ہیلتھ کارڈ کے لیے نمائندگی کی گئی ہے حکومت کو چاہئے کہ صحافیوں کے مسائل پر دلچسپی لیتے ہوئے صحافیوں کے علاج پر توجہ دیتے ہوئے فوری طور پر ہیلتھ کارڈ اور رہائشی پلاٹس جاری کریں نہیں تو تحریک کی سرگرمیوں کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ضلع کے تمام عوامی نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور ان کی بات سنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اس وقت تک جواب نہیں دیتی ہے تو ضرورت پڑنے پر مہادھرنا منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں ممبر شپ رجسٹریشن پروگرام آئندہ اگست کی دوسری تاریخ تک جاری رہے گا۔ ضلع یونین کے صدر بنڈارو یادگیری نے کہا کہ ضلع میں کئی اہل صحافیوں کو گھر کے پلاٹ نہیں ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ضلع ہیڈکوارٹرس سنگاریڈی سمیت کئی مقامات پر صحافیوں کو کوئی جواب نہیں دے رہی ہے اس لئے انہوں نے کہا کہ وہ اس پر جلد ہی بڑے پیمانے پر تحریک چلائیں گے۔ ضلع جنرل سکریٹری وشنو پرساد نے کہا کہ ریاستی قیادت کی طرف سے دی گئی ہدایت کے مطابق کئی پروگرام منعقد کئے گئے ہیں۔ الیکٹرانک میڈیا کے صدر انیل، جنرل سکریٹری آصف، نائب صدر صدیق، ہاؤسنگ کمیٹی کے ممبر انور، سینئر لیڈر پنوگنتی کرشنا، اجیت، سدنا پاٹل، ولسن، مسعود خان، متین، ملیشام باسط، فوٹوگرافرس اسوسی ایشن کے ضلعی صدر عارف، ستیہ نارائنا، وینکٹیش یادگیری، حاجی، نریش، کرشنا، منش، منش ودیگر نے شرکت کی۔