صحافیوں کیلئے بس پاس کے بجائے پٹرول کے کوپن جاری کرنے کا مطالبہ

   

بودھن ۔ تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم بودھن کے صحافیوں کے اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس اجلاس میں شریک صحافیوں نے جی او 239 میں ترمیم کرتے ہوئے صحافیوں کو بس پاس کے بجائے 15 تا 30 لیٹر پٹرول کے کوپنس جاری کرنے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ سے خواہش کی۔ بودھن کے صحافیوں نے بتایا کہ بیشتر صحافی آج کل اپنی ذاتی موٹر بائک پر گھوم پھر کر خبریں اکٹھا کرتے ہیں۔ ان حالات میں آر ٹی سی بس کے پاس بے فیض ثابت ہو رہے ہیں، یہ مسئلہ تمام ریاست تلنگانہ کے اردو، تلگو، انگریزی و دیگر زبانوں کے صحافیوں کا ہے۔ اس اجلاس میں آفات سماوی کے دوران فی صحافی کو ماہانہ پانچ ہزار روپے رقم کی اجرائی کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت بانی فورم محمد خورشید حسین اختر نے کی اور کار گذار صدر عبدالقدوس رضوان جرنل سکریٹری عرفان احمد خان آرگنائزنگ سکریٹری عبداللہ قریشی مشیر فورم عظیم الدین نے بھی اجلاس سے مخاطب کیا۔ اس اجلاس میں خازن ساجد خان کے علاوہ محمد معراج الدین، وقار، محمد کلیم الدین، حافظ شیخ محسن، محمد رفیق وغیرہ نے بھی شرکت کی۔