آصف آباد میں آئی جے یو کا اجلاس ، ضلع صدر عبدالرحمن اور دیگر کا خطاب
کاغذنگر /25 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آصف آباد کے ایس ایم فنکشن ہال میں تلنگانا یونین آف ورکنگ جرنلسٹ آئی جے یو ڈسٹرکٹ جنرل باڈی اجلاس ضلع صدر عبدالرحمن ک زیر نگرانی انعقاد عمل میں لایا گیا، اس موقع پر شرکت کرنے والوں میں تلنگانہ جرنلسٹ یونین ڈسٹرکٹ ضلع نائب صدر محمد عبد الجمیل، جنرل سیکریٹری سمپت کمار، ڈسٹرکٹ میڈیا ایکریڈیشن کمیٹی رکن پرکاش گوڈ، ڈسٹرکٹ ایگزیکٹیو اراکین عبدالحنان، سید شجر علی، مرزا شفیع اللہ بیگ، کرشنا, ستیش کمار، کرشن راجو, نویں گوڈ، رادھیشم، رامداس،سرینواس کے علاوہ ڈسٹرک باڈی اراکین موجود تھے۔عبدالرحمن نے کہا کہ ریاستی حکومت پر دباؤ بنانے کے لیے 13 فروری سے ضلع کے پندرہ منڈلوں میں تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ آئی جے یو کی جانب سے صحافیوں کو ڈبل بیڈ روم، مکانات کے لیے اراضی، ہیلتھ کارڈ کے علاوہ مسائل کی یکسوئی کیلئے احتجاجی دھرنا پروگراموں کو شروع کرنے کا اعلان کیا، سب سے پہلے تحصیلدار افسوں کے روبرو احتجاجی دھرنا منعقد کرتے ہوئے ڈیوڑن سطح پر احتجاج کے بعد ڈسٹرکٹ کلکٹر آفس کے روبرو ڈسٹرکٹ کے تمام صحافیوں کی موجودگی میں بڑے پیمانے پر ایک روزہ احتجاجی دھرنا پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کیا, ۔ بہت جلد ضلع مستقر آصف آباد میں اردو کا دو سو سالہ جشن پروگرام کو منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا۔ تاکہ مقامی اردو داں طبقہ میں اردو کی اہمیت سے متعلق تفصیلی شعور بیداری کی جاسکے، بعد ازاں تلنگانا یونین آف ورکنگ جرنلسٹ جنرل باڈی اجلاس میں میں تو کہنا13 فروری سے صحافیوں کے حق میں احتجاجی دھرنا پروگراموں کو منعقد کرنے اور مڈل کمیٹیوں کی تشکیل کے ساتھ ساتھ آصف آباد مستقر میں اردو صحافت کے دو سو سال مکمل ہونے کے ضمن میں 200 سالہ جشن اردو پروگرام کا اہتمام کرنے سے متعلق قرارداد کی منظوری کی گئی۔