حیدرآباد۔/17 مئی، ( سیاست نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار نے صحافی و جہد کار تین مار ملنا کو قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 کروڑ روپئے کا ہتک عزت کا دعویٰ پیش کیا۔ تین مار ملنا کی جانب سے اجئے کمار کے خلاف حالیہ دنوں میں کئی الزامات عائد کئے گئے اس کے خلاف اجئے کمار کے وکیل ٹی بھاسکر نے ریاستی وزیر کی امیج کو متاثر کرنے پر 10 کروڑ روپئے کا ہرجانہ ادا کرنے کی نوٹس دی۔ تین مار ملنا کو اندرون سات دن غیر مشروط معذرت خواہی کرنے اور اپنے ڈیجیٹل نیوز پیپر اور یوٹیوب پر معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ملنا نے 17 اپریل کو اپنے یو ٹیوب چینل پر ریاستی وزیر کے خلاف غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال کیا تھا۔ر