صحافی کیساتھ ریلوے پولیس کا غیر انسانی سلوک: کانگریس

   

نئی دہلی، 12جون (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس نے اترپردیش کے شاملی میں مال گاڑی کے پٹری سے اترجانے کے واقعہ کی رپو رٹ کرنے گئے صحافی کیساتھ ریلوے پولیس کی بدسلوکی اور غیرانسانی رویہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی ہے ۔ پارٹی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا پہلے ایک صحافی کی غیرقانونی گرفتاری اور اب ایک صحافی کی بے رحمی سے پٹائی۔ اترپردیش میں امن و قانون نظام پٹری سے اتر چکا ہے ۔ ملزم بے لگام ہیں اور بربریت جاری ہے ۔ آدتیہ ناتھ کے راج میں جمہوریت کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔