صحافی کے ساتھ مارپیٹ معاملہ ، عدالت میں سلمان خان کی طلبی

   

ممبئی: ممبئی کی ایک مقامی عدالت نے چہارشنبہ کے روز بالی ووڈ اداکار اور ان کے باڈی گارڈ کو صحافی پر حملہ کرنے کے معاملے میں 05 اپریل کو عدالت میں طلب کیا۔اس معاملے میں ٹی وی صحافی اشوک پانڈے کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں الزام لگایا گیاہے کہ 24 اپریل 2019 کو سلمان خان اور ان کے محافظ نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی تھی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب صحافی اور ان کے کیمرہ مین نے سلمان خان کو سائیکل پر سوار دیکھ کر ان کی تصویر لینے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ تصویر کھینچنے پر دبنگ اداکار نے صحافی کا موبائل چھین لیا تھا۔ اداکار نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ مارپیٹ کی اور دھمکیاں بھی دیں۔ایڈوکیٹ فضل شیخ نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ مقامی ڈی این نگر تھانہ کو اس معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دے ۔تفتیش کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 504 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔