صحت و صفائی سے متعلق کام اہمیت کا حامل

   

نارائن پیٹ میں خواتین ملازماؤں میں رکن اسمبلی کے ہاتھوں رقمی چیکس کی تقسیم

نارائن پیٹ : نارائن پیٹ ضلع مستقر پر ایم ایل اے کیمپ آفس میں رکن اسمبلی مسٹر ایس راجندر ریڈی نے حفظان صحت کے تحت کام کرنے والی خواتین میں چیکس تقسیم کئے ۔ واضح رہے کہ نارائن پیٹ بلدیہ میں اسپیشل ڈرائیو پروگرام کے تحت محکمہ حفظان صحت میں ڈیوٹی انجام دینے والی وارڈ نمبر 13 سے تعلق رکھنے والی 12 ملازم خواتین کے تنخواہ بقایا جات کی منظورہ رقم 623672 روپئے جس کو آج رکن اسمبلی نے مذکورہ خواتین میں چیکس کی شکل میں حوالے کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ عوام کی صحت و بستی کی صفائی کا کام انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ ریاستی حکومت اسپیشل ڈرائیو پروگرام کے تحت شہر کے تمام وارڈوں میں پودے لگانے اور صفائی کا انتظام کرنے کیلئے یہ اسکیم واضع کی ہے ۔ انہوں نے مذکورہ خواتین کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر صدرنشین بلدیہ شریمتی انسویا چندرا کانت ، نائب صدرنشین بلدیہ مسٹر ہری نارائن بھٹاڈ ، کمشنر بلدیہ مسٹر سرینواس ، سابق پرنسپل ڈگری کالج مسٹر سدرشن ریڈی ، ٹی آر ایس قائدین مسٹر وجئے ساگر و دیگر موجود تھے ۔

ٹی آر ایس کی کامیابی پر مٹ پلی کے قائدین کی مبارکباد
مٹ پلی : حیدرآباد جی ایچ ایم سی انتخابات میں ٹی آر ایس اور اے آئی ایم آئی ایم کی شاندار کامیابی پر صدر جمعیت العلماء مٹ پلی مولانا محمد سجاد حسین قاسمی ، صدر انجمن اشاعت اردو حافظ محمد عبدالعزیز سابق وقف بورڈ ڈائرکٹر ڈاکٹر سید دستگیر ، اے آئی ایم آئی ایم مٹ پلی ٹاؤن صدر محمد عقیل اور قائدین ملت سید حسین وکیل احمد ، احمد حسین ، محمد شاہد ، محمد سمیع ، احمد شہاب الدین سہیل ، شیخ مجیب ، محمد رضی الدین اختر جانی ، عبدالباری ،محمد سبحان قریشی ، محمد شکیل ، سید محمود ، محمد جمیل ، عبدالوہاب ، محمد ایوب ، عبدالمتین پٹیل ، محمد سلیم ، شیخ چاند ، عبدالحمید ، عبدالمنان ، محمد عمران ، عبدالغنی اور دیگر نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کے سی آر ، کے ٹی آر ، بیرسٹر اسد الدین اویسی کے علاوہ ٹی آر ایس اور اے آئی ایم آئی ایم پارٹی ورکرس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک توقعات کا اظہار کیا اور کہا کہ فرقہ پرست پارٹی کی شکت وقت کا تقاضہ ہے ۔