صحت کا ریکارڈ ڈیجی لاکر میں رکھ سکتے ہیں

   

نئی دہلی: ملک کے عام شہری اپنے ہیلتھ ریکارڈ کو ڈیجی لاکر میں رکھ سکتے ہیں اور اسے کہیں بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں کہا کہ عام لوگ بھی اپنے صحت کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل طور پر رکھ سکتے ہیں اور اسے آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ سے بھی جوڑا جا سکتا ہے ۔وزارت کے مطابق، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت دستاویز کے تبادلے کا مستند پلیٹ فارم ڈیجی لاکر نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے ساتھ اپنے دوسرے درجے کے انضمام کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے ۔ ڈیجی لاکر کے محفوظ کلاؤڈ بیسڈ سٹوریج پلیٹ فارم کا استعمال اب ہیلتھ ریکارڈ جیسے ویکسنیشن ریکارڈ، ڈاکٹر کے مشورے ، لیب رپورٹس، اسپتال سے ڈسچارج سمری وغیرہ کے اسٹوریج اوررسائی کے لئے ایک ہیلتھ لاکر کے طورپر کیاجاسکتا ہے ۔