صحت کا شعبہ بھی متاثر

   

حیدرآباد ۔ مرکز کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کوکورونا بحران کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے اور اپولو ہاسپٹلس گروپ چیر مین ڈاکٹر پی سی ریڈی نے کہا کہ ہم نے صحت کی دیکھ بھال میں جدت طرازی کے لیے اسٹارٹ اپس کا بے پناہ تعاون دیکھا اور ٹیکس کے فوائد میں مزید ایک سال کے لیے توسیع سے صحت کے شعبے میں مزید اسٹارٹ اپس کو آگے آنے اورتحقیق کو ترقی میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دینی چاہیے۔ کورونا نے جہاں صحت کے شعبوں کو بری طرح متاثر کیا ہے اسے بہتر بنانے کیلئے بجٹ میں ایک امید کی کرن نظر آئی ہے تاہم حقائق ہنوز دور ہیں۔