صحیفہ نگاروں کی ہاؤزنگ سوسائٹی کا چیف منسٹر سے اظہار تشکر

   

حیدرآباد 7 اگسٹ (سیاست نیوز) تلنگانہ جرنلسٹس ہاؤزنگ سوسائٹی کے صدرنشین اور رکن اسمبلی سی ایچ کرانتی کرن نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے ملاقات کی اور صحیفہ نگاروں کے ہاؤزنگ پلاٹس کے زیرتصفیہ کیس سے متعلق حلفنامہ داخل کرنے کی درخواست قبول کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ چیف منسٹر نے سوسائٹی کے لیڈر کو بتایا کہ حکومت زیرتصفیہ درخواستوں کی یکسوئی کے لئے حلفنامہ داخل کرے گی۔ وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ بھی اس موقع پر موجود تھے۔