صدارتی انتخاب امیدواروں کی قابلیت و نظریات کا امتحان

,

   

دستور کا تحفظ اور جمہوریت کے استحکام کیلئے ملک میں عوامی تحریک کا آغاز ہوگیا : یشونت سنہا
حیدرآباد 2 جولائی ( سیاست نیوز) اپوزیشن کے مشترکہ صدارتی امیدوار یشونت سنہا نے کہا کہ انتخابات کے بعد بھی مودی حکومت کے خلاف اصولوں کی جنگ جمہوریت کے استحکام کی جدوجہد جاری رہے گی ۔ یشونت سنہا نے تلنگانہ میں ان کا شاندار خیر مقدم کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے جئے تلنگانہ کا نعرہ لگایا ۔ انہوں نے ٹی آر ایس کی جانب سے جل وہار میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مرکزی حکومت کے خلاف عوامی جدوجہد کا آغاز ہوگیا ہے ۔ ٹی آر ایس کی جانب سے دہلی پہونچکر کے ٹی آر نے میری تائید کی ہے ۔ جس سے ان کی طاقت میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے ۔ انہیں یقین ہے ان کے حق میں ضرور ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ انتخاب کے بعد بھی ہماری جنگ جاری رہے گی ۔ صدارتی انتخاب صرف دو امیدواروں کا مقابلہ نہیں ہے ۔ دونوں کے نظریات اور اصولوں کے درمیان مقابلہ ہے ۔ نیک نیتی سے آگے بڑھنے پر کامیابی کا وہ یقین رکھتے ہیں ۔ یشونت سنہا نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالت پر کے سی آر نے تفصیلی روشنی ڈالی ہے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ کا ویژن کافی متاثر کن ہے ۔ مستقبل میں کے سی آر کو ساتھ لے کر قومی سطح پر جدوجہد کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی ملک کی ترقی اور نوجوانوں کے مستقبل کے لیے ہے ۔ ملک کے دستور اور جمہوریت کا تحفظ کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے ۔ کے سی آر کی تقریر کا ہر لفظ سچائی پر مبنی ہے ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے لیے پارلیمنٹ میں جدوجہد کی ہے ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست حاصل کرنے والے کے سی آر خاموش نہیں رہے بلکہ تلنگانہ کو ہر شعبہ میں ملک کی سرفہرست بنادیا ۔۔ ن