صدر، نائب صدر، وزیراعظم اور دیگرکا امبیڈکر کو خراج عقیدت

   

نئی دہلی: صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ ہند جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلااور دیگر نے بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جینتی پر اتوار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر جمہوریہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں بابا صاحب کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کئے ۔نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج پیش کیا۔ ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت کرنے والوں میں کئی مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ و دیگر شامل تھے ۔