صدرالسیسی کا مصر میں ایمرجنسی مکمل ختم کرنے کا اعلان

   

قاہرہ : مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کئی سال سے ملک میں جاری ہنگامی حالت ختم کر دی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے ذریعہ ہنگامی حالت کے خاتمے کا اعلان کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر نے فیس بک پر اپنے آفیشل اکائونٹ کے ذریعے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ مصر خطہ میں سلامتی اور استحکام کا مرکز بن گیا ہے۔