صدرانڈونیشیا کی آمد‘ یوم جمہوریہ تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے

   

نئی دہلی :انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو جمعرات 23 جنوری کو نئی دہلی پہنچ گئے ہیں ۔وہ 76ویں یوم جمہوریہ کی پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ سبیانتو کا یہ ہندوستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ وہ انڈونیشیا کے چوتھے صدر ہیں جو یوم جمہوریہ کی پریڈ میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ ہندوستان کی جانب سے یوم جمہوریہ تقریب کیلئے خصوصی مہمان کو مدعو کیا جاتا ہے۔