ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے صدر عبدالحامد اور وزیر اعظم شیخ حسینہ نے جمعرات کو ہندو برادری کے تمام افراد کو جنم اشٹمی کی مبارکباددی۔بنگلہ دیش میں ہندو برادری کے لوگ بھگوان کرشن کے جنم دن کے موقع پر آج جنم اشٹمی مذہبی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔ آج ملک میں عام تعطیل ہے ۔ جنم اشٹمی کے موقع پر صدر حامد اور وزیر اعظم حسینہ نے ہندو برادری کے تمام لوگوں کو جنم اشٹمی کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔