صدرجمہوریہ مرمو کا میگھالیہ دورہ خراب موسم کی وجہ سے منسوخ

   

شیلانگ: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کا جمعرات کو طے شدہ میگھالیہ کا دورہ خراب موسم کی وجہ سے منسوخ ہوگیا ہے ۔صدر جمہوریہ کومیگھالیہ کے ری بھوئی ضلع کے امیام میں شمال مشرقی علاقہ کیلئے انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ کی گولڈن جوبلی تقریبات کا افتتاح کرنا تھا۔صدر نے خراب موسم کی وجہ سے ریاست کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے ۔ ان کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔تاہم مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان، گورنر میگھالیہ چندر شیکھر ایچ وجے شنکر اور وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ۔