لکھنؤ: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے خلاف کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کے تبصرے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)کی سربراہ مایاوتی نے کانگریس قیادت سے معافی مانگے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مایاوتی نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہہندوستان کے سب سے اعلی قومی منصب پر قبائلی سماج کی پہلی خاتون کے طور پر دروپدی مرمو جی کا شاندار انتخاب بعض لوگوں کو پسند نہیں۔ اسی ضمن میں لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کے ذریعہ ان کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنا کافی تکلف دہ، شرمناک اور قابل مذمت ہے ۔