حیدرآباد29جنوری(سیاست نیوز)صدرنشین بلدیہ کے عہدہ پرتلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے لیڈر کا انتخاب نہ ہونے پر ان کے ایک حامی نے خودسوزی کی کوشش کی۔یہ واقعہ سوریہ پیٹ ضلع میں پیش آیا۔پاشاہ بھائی جنہوں نے سوریہ پیٹ بلدیہ کے وارڈ نمبر5سے مقابلہ کیا تھاکو کامیابی ملی تاہم لمحہ آخر میں ان کو صدرنشین بلدیہ کا عہدہ نہیں دیا گیا جس پرمایوس ہوکر ان کے ایک حامی نے اپنے جسم پر مٹی کا تیل ڈال دیا اور خود کو آگ لگانے کی کوشش کی۔اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ان کے اس حامی کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔