تل ابیب : اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا ہے کہ صدر اردغان کے مثبت سمت میں پیش رفت اور مکالمانہ رویہ ہمارے لیے باعث ممنونیت ہے۔ اسحاق ہرزوگ نے ڈاوس میں عالمی اقتصادی فورم کی ایک خصوصی نشست کے دوران فورم کے صدر بورج برینڈکی طرف سے ترکی و اسرائیل کے تعلقات اور مارچ میں اسرائیلی صدر کے دورہ ترکی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ صدر ایردوان سے کافی دلچسپ اور مثبت پیش رفت کا آغاز ہوا ہے جس کا آغاز میرے حالیہ دورہ انقرہ اور استنبول سے سامنے آیا ،دونوں ملکوں کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں جس کے تحت ترک وزیر خارجہ نے دو روز قبل ہی اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔ اسرائیلی صدر نے بتایا کہ ہمارے وزیر خارجہ یائر لاپید کے ساتھ ترک وزیر خارجہ کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں پر غور کیا گیا ۔