صدر امریکہ کو کینسر ؟وائٹ ہاؤس کی وضاحت

   

واشنگٹن : امریکی انتظامیہ نے صدر جو بائیڈن، جنہوں نے ”کینسر ” ہونے سے متعلق بیان دیا تھا کی بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ عہدہ سنبھالنے سے پہلے جلد کے کینسر میں مبتلا تھے اور اس سے نجات پانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔جو بائیڈن نے میساچوسٹس میں ایک تقریب میں شرکت کے دوران فوسل ایندھن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ”مجھے اور بہت سے لوگوں کو فوسل ایندھن کی وجہ سے کینسر ہوا تھا اور میرے آبائی شہر ڈیلاویئر میں کینسر کی شرح ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ جس سے لوگوں میں ابہام پیدا ہوگیا۔سوشل میڈیا سے بہت سے لوگ ”کیابائیڈن کو کینسر ہے؟” سے متعلق پوسٹ شائع ہونے پر وائٹ ہاؤس کے نائب ترجمان اینڈریو بیٹس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس معاملے کی وضاحت کی ہے۔