صدر بائیڈن کو وزیراعظم مودی اور دیگر کی مبارکباد

   

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے جوزف بائیڈن کو امریکہ کے صد ر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے پر آج مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ انڈیا۔ یو ایس اسٹراٹیجک پارٹنر شپ کو مضبوط کرنے کیلئے ان کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔ بائیڈن کو ہندوستان کی طرف سے سابق صدر کانگریس راہول گاندھی نے بھی مبارکباد پیش کی۔ متعدد عالمی قائدین بھی سوشل میڈیا کے ذریعہ بائیڈن کو مبارکباد دینے والوں میں شامل ہیں ۔ ان میں برطانوی وزیراعظم بورس جانس ، اسرائیلی لیڈر بنجامن نتن یاہو نمایاں ہیں۔