نئی دہلی: صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو مہاشیوراتری کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی۔
مہاشیوراتری پر تمام ساتھی شہریوں کو سلام اور نیک خواہشات۔ خدا شیو کی برکات سے ہر ایک کی زندگی میں امن خوشی اور خوشحالی آجائے۔ “صدر کووند نے ٹویٹ کے ذریعے مبارکباد دی۔
وزیراعظم مودی نے بھی اس موقعہ پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی، اور کہا کہ بابا بولے ناتھ اور شیوجی کی برکات ہمیشہ ہمیں ملتی رہے۔
وزیراعظم مودی نے لوگوں سے آمن وشانتی سے تہوار منانے کی اپیل کی۔