صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نئی دہلی واپس، گورنر و چیف منسٹر نے وداع کیا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 22۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو تلنگانہ میں سرمائی قیام کے بعد آج شام نئی دہلی واپس ہوگئیں۔ صدر جمہوریہ 17 ڈسمبر کو حیدرآباد پہنچیں تھیں اور انہوں نے مختلف پروگراموں میں شرکت کی ۔ 19 ڈسمبر کو راموجی فلم سٹی میں ملک کے تمام پبلک سرویس کمیشنوں کے صدور نشین کے قومی اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ 20 ڈسمبر کو گچی باؤلی میں برہما کماری شانتی سرور کے پروگرام میں شرکت کی۔ 21 ڈسمبر کو راشٹرپتی نیلائم میں ممتاز شخصیتوں کیلئے ایٹ ہوم کا اہتمام کیا گیا ۔ گورنر جشنو دیو ورما ، چیف منسٹر ریونت ریڈی ، مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کے علاوہ ریاستی وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں نے صدر جمہوریہ کو وداع کیا۔ حکیم پیٹ ایرفورس اسٹیشن سے صدر جمہوریہ کے خصوصی طیارہ نے نئی دہلی کیلئے اڑان بھری۔ واضح رہے کہ ایٹ ہوم کے موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تلنگانہ کے مختلف امور سے صدر جمہوریہ کو واقف کرایا۔ بی سی کمیشن کے صدرنشین جی نرنجن نے 42 فیصد بی سی تحفظات بل کی منظوری کی درخواست کی۔1