صدر جمہوریہ 30 جولائی کو مہاراشٹرا کے بودھ وہار کا افتتاح کریں گی

   

لاتور: مہاراشٹرا کے کھیل اور نوجوانوں کی بہبود کے وزیر سنجے بنسوڑے نے منگل کو کہا کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 30 جولائی کو ادگیر میں بودھ وہار کا افتتاح کریں گی۔ سرکاری پریس ریلیز کے مطابق صدر کے دورہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے یہاں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ میٹنگ میں سابق وزراء اور ایم ایل ایز سمیت افسران اور محکموں کے ملازمین نے شرکت کی۔
ہند۔ تنزانیہ کے مابین دیرینہ اور دوستانہ تعلقات :اوم برلا
نئی دہلی: بین پارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی چیئرپرسن اور تنزانیہ کی قومی اسمبلی کی اسپیکر ڈاکٹر تولیہ ایکسن نے ایک پارلیمانی وفد کی قیادت کی اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے آج پارلیمنٹ ہاؤس کامپلکس میں ملاقات کی۔ اوم برلا نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اور تنزانیہ کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات ہیں، اور امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر ایکسن کے دورے سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔ ہندوستان اور تنزانیہ کے درمیان پارلیمانی تعاون کو بڑھانے کے مقصد کے ساتھ اوم برلا نے کہا کہ پارلیمانی وفود کا باقاعدہ تبادلہ اور مشترکہ مفادات پر مسلسل بات چیت اہمیت کی حامل ہے ۔