صدر جوبائیڈن کے ہیلی کاپٹر کا کیبن حیدرآباد میں تیار کردہ

   

اسمبلی میں کے ٹی راما راؤ کا انکشاف ، دوسرا رافیل میزائیل تیاری کے مرحلہ میں
حیدرآباد27ستمبر (سیاست نیوز) وزیر آئی ٹی کے ٹی آر نے انکشاف کیا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر کا کیبن حیدرآباد میں تیار کیا گیا ۔ اسمبلی میں ریاست کی صنعتی ترقی پر مباحث کے جواب میں کے ٹی آر نے کہا کہ جوبائیڈن کے ہیلی کاپٹر کے علاوہ امریکی دفاعی اداروں کے ہیلی کاپٹرس کے آلات کی تیاری حیدرآباد میں ہورہی ہے۔ امریکی کمپنی سکارسی نے ٹاٹا اڈوانسمنٹ لمٹیڈ سے معاہدہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایر بس اور دیگر دفاعی آلات کی تیاری کا حیدرآباد مرکز بن چکا ہے ۔ دوسرا رافیل میزائیل حیدرآباد میں تیار کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ایرو اسپیس و ڈیفنس کے شعبوں میں کئی بیرونی ادارے نادرگل اور آدی بٹلہ میں قائم کئے جارہے ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ دفاعی آلات کے ساتھ ایرو اسپیس سے متعلق عالمی سرگرمیوں کا مرکز حیدرآباد بن جائیگا اور دنیا کے کئی ڈیفنس و ایرو اسپیس اداروں کی حیدرآباد میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ہے۔ ر