صدر دہلی بی جے پی منوج تیواری تبدیل

   

نئی دہلی ۔ 2 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج آدیش کمار گپتا کو دہلی کی اپنی یونٹ کا سربراہ مقرر کیا اور قبائلی لیڈر و سابق مرکزی وزیر وشنو دیو سائی چھتیس گڑھ کا ریاستی صدر بنایا گیا۔ پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ گپتا شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر ہیں اور منوج تیواری کی جگہ لے رہے ہیں۔ رکن لوک سبھا منوج تیواری دہلی بی جے پی کی سربراہی کر رہے تھے۔ دہلی میں بی جے پی کی قیادت میں علاقائی قائدین کی نئی طاقت ابھارنے کے اپنے رواج کو برقرار رکھا ہے۔شہر کے بدلتے آبادیاتی نقشہ میں مائیگرنٹس کی اہمیت ہوگئی ہے۔