صدر روس پوٹن نے پلوامہ دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کی ۔ خاطیوں کو سخت سزا ملنی چاہئے ۔

,

   

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ اس حملے کے سرپرستوں اور قصورواروں کو سخت سزا ملنی چاہئے۔

پوٹن نے صدر رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ارسال کردہ اپنے پیغام میں گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’’ہم اس سنگین جرم کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ روس دکھ کی اس گھڑی میں ہندوستان کے ساتھ ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’ہم دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ہمیشہ تیار ہیں‘‘۔

اس دوران اسرائیل نے بھی پلوامہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر رون مالکا نے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ ’’دکھ کی اس گھڑی میں ہم اپنے ہندوستانی دوستوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوانوں کے اہل خانہ، ہندوستان کے عوام اور حکومت ہند کے تئیں ہماری دلی ہمدردیاں ہیں۔